ابنا: انٹیلیجنس کے وزیر حجۃ الاسلام حیدر مصلحی نے کہا ہے کہ گرفتار شدہ 12 جاسوس مختلف شعبوں میں جاسوسی کے عمل میں مصروف و مشغول تھے۔ انھوں نے کہا کہ سامراجی طاقتیں علاقائي عوام کی تحریک بیداری کو دبانے کے لئے سرتوڑ کوشش کررہی ہیں جبکہ یہ تحریک دبنے والی نہیں کیونکہ یہ تحریک عوامی اور اسلامی تحریک ہے مصلحی نے کہا کہ سامراجی طاقتیں اسلامی جمہوریہ ایران کو دیگر قوموں کے لئے نمونہ عمل بننے سے روکنے کی کوشش میں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سامراجی طاقتوں نے گذشتہ چند مہینوں میں ایران کے خلاف جھوٹے اور سنگین الزامات عائد کرنے کی کوشش کی ہے۔ مصلحی نے کہا کہ گرفتار شدہ 12 جاسوس مختلف شعبوں میں جاسوسی میں مشغول تھے۔......
/169